اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے ماحولیاتی اداروں نے ایران کے جنوبی علاقے اہواز میں ماحولیاتی آلودگی اور دھول مشکلات کی پیشن گوئی کے حوالے سے تحقیقاتی تعاون کا آغاز کردیا.
تفصيلات كے مطابق ايران كے جنوب مغربي صوبے خوزستان كے ماحوليات ادارے كے ڈائريكٹر جنرل' احمدرضا لاهيجان زاده' نے پير كے روز خوزستان ميں جاپاني وزارت ماحوليات كے وفد كے ساتھ ايك ملاقات كے دوران كہا كہ ايران اور جاپان نے ماحولياتي آلودگي بشمول دھول كے حوالے سے باہمي تعاون كے معاہدے پر دستخط كئے.
انہوں نے كہا كہ جاپان كو اپنے ہمسايہ ممالك كي جانب سے دہول كي مشكلات كا سامنا ہےلہذا جاپان كي يونيورسٹيوں نے دھول كے وقت كي پيش گوئي كے ليے ايك سيسٹم كا ايجاد كيا ہے پھراس حوالے سے اس ملك كے قابل قدر تجربات كا فائدہ اٹھانا ناگزير ہے.
لاهيجان زاده نے كہا كہ يہ سسٹم ٹيسٹ كے طور پر ايران كے دوصوبے' خوزستان' اور 'سيستان بلوچستان' ميں كم از كم ايك سال كے ليے استعمال كيا جاتا ہے اور اس سيسٹم كي كاميابي كي صورت ميں دوسرے علاقوں كا استعمال كيا جائے گا.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲